5 نومبر 2013 - 20:30
جوہری انرجی کے استعمال میں ایران کے مسلمہ حق پر تاکید

برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ جیک اسٹراؤ نے کہا ہے کہ عالمی برادری حتمی طور پر جوہری انرجی کے استعمال میں ایران کے مسلمہ حق کا احترام کرے۔

ابنا: برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کی اصلی شرط یہ ہے کہ دونوں فریق جوہری اختلافات کے خاتمے کے لئے حقیقی عزم و ارادہ کریں۔برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ جیک اسٹراؤنے کہ جو بی بی سی سے گفتگو کررہے تھے ، امریکہ کو اپنے زمانے میں جوہری مذاکرات کے نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے کا اصلی ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے جارج بش کی حکومت اور واشنگٹن کی مخالفت باعث بنی ، کہ دو ہزار تین میں ایران کی جانب سے رضاکارانہ طور پر یورینیئم کی افزودگی کو التواء میں ڈالنے کے بعد ، پیش آنے والا موقع ضا‏يع ہوگیا۔یاد رہے کہ جیک اسٹراؤ اس وقت ایران و برطانیہ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ہیں اور اس گفتگو میں ایک مرتبہ پھر اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پہلی فرصت میں ایران کا دورہ کرینگے.

.......

/169